سرینگر//اگر چہ کورونا وائرس کے روزانہ کیسوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم کشمیر میں سنیچر کو اس وائرس کے نئے اسٹرین ،جو حال ہی میں انگلستان میں ظاہر ہوا، کے دو کیس سامنے آئے آگئے۔
جواہر لعل نہرو اسپتال رعناواری میں کورونا کی نوڈل آفیسر ڈاکٹر بلقیس شاہ نے نیوز ایجنسی کے این او کو بتایا کہ کشمیر کے رہنے والے دو باشندے نئے کورونا وائرس میں مبتلائے پائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ کورونا مریضوں کا تعلق سرینگر کے حبک اور صورہ علاقوں سے ہے اور دونوں سفر کے بعد واپس آئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بھارت میں ابھی تک کورونا کے اس نئے وائرس میں90افراد کو مبتلاءپایا گیا ہے۔