سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں سنیچر کو ایک30سالہ بھانکا نوجوان حرکت قلب اچانک بند ہونے سے فوت ہوگیا۔
یہ واقعہ ضلع کے قوئل مقا م گاوں میں پیش آیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق عرفان احمد میر گھر میں بیٹھا تھا کہ اُس پر دل کا دورہ پڑگیا۔اُسے ضلع اسپتال بانڈی پورہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیدیا۔