سرینگر//شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ایک چور کودکان سے چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔یہ واقعہ گذشتہ رات کے دوران گانی پورہ علاقے میں پیش آیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق مقامی لوگوں اور پولیس نے چور کو آدھی رات کے آس پاس رنگے ہاتھوں دھرلیا۔
پولیس ذرائع نے چور کی شناخت بلال احمد خان ولد غلام محمد خان ساکن چیک ہلمت پورہ کے طور کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔