سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں پیر کوشالی کوٹنے کی ایک مشین کا مالک مذکورہ مشین میں کچل کر جاں بحق ہوگیا۔
یہ واقعہ ضلع کے شاہگنڈ گاوں میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق مشین مالک عبد المجید ڈار پھسل کر چالو مشین کے پٹے میں اُلجھ کر زخمی ہوگیا۔
بلاک میڈیکل آفیسر حاجن اعجاز احمد کے مطابق اُسے ہیلتھ سینٹر حاجن لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔