سرینگر//جموں میںپولیس نے منگل کو کہا کہ اُنہوں نے ایک کمسن بچی کی مبینہ عصمت دری کے معاملے کو لیکر دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
بلبیر کمار اور راہل کمار ساکنان جموں کی گرفتاری بچی کی ماں کی شکایت کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے۔
اس سے قبل بچی کی ماں نے پولیس کے پاس شکایت درج کی کہ مذکورہ افراد نے اُس کی بیٹی کو اغوا کیا اور اس کی عصمت ریزی کی۔
شکایت کے فوراً بعد پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزمان کو گرفتارکیا۔