سرینگر//وادی کشمیر میں رات کا درجہ حرارت مزید گر گیا اور گذشتہ رات کے دوران گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.2ڈگری سیلشیس جبکہ سرینگر میں منفی0.2ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات نے منگل کو بتایا کہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.3ڈگری سیلشیس تک گر گیا۔
یاد رہے کہ وادی کے اندر فی الوقت شدید ترین سردی کے ایام چل رہے ہیں جنہیں مقامی کلینڈر میں ’چلہ کلان‘ کہتے ہیں۔چالیس روز پر مشتمل ’چلہ کلان‘31جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔