ممبئی//ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی طویل فارمیٹ کے قومی گھریلو ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی کے انعقاد کے لئے پرعزم ہیں۔کورونا وائرس کے بعد ، بی سی سی آئی نے تمام ریاستی ایسوسی ایشنز سے پوچھا تھا کہ وہ اس سیزن میں طویل فارمیٹ کیرنجی ٹرافی ، 50 اوور کے وجے ہزارے ٹرافی اور سید مشتاق علی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں سے کس کی پہلے میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔ بیشتر نے اس پر فروری میں آئی پی سی نیلامی کا حوالہ دیتے ہوئے مشتاق علی کی وکالت کی تھی۔ مشتاق علی کا انعقاد فی الحال چل رہا ہے اور اس کے ناک آؤٹ مقابلے احمد آباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں ہوں گے۔بی سی سی آئی کے ایک ممبر نے کہا ، "گانگولی کسی بھی طرح رنجی ٹرافی کے انعقاد کے لئے پرعزم ہیں۔ ہمیں اسے کرا سکتے ہیں یا نہیں، ہمیں نہیں معلوم۔ ‘‘ بی سی سی آئی اس ٹورنامنٹ کوکرانے کے لئے پوری طرح یقینی نہیں ہے لیکن گانگولی کا خیال ہے کہ رنجی کا انعقاد آئی پی ایل سے پہلے کرایا جاسکتا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ لیگ مرحلہ کے مقابلے آئی پی ایل سے پہلے ہونے چاہئے جبکہ ناک آؤٹ مقابلے آئی پی ایل کے بعد کرائے جائیں۔