سرینگر// ضلع جموں کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ شب بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین ہوئی گولہ باری کے تبادلے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق اکھنور سیکٹر کے کیری باتل علاقے میں ایل او سی پر گذشتہ شب پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی جس کے جواب میں بھارتی افواج نے بھی گولیاں چلائیں ۔
فائرنگ اور گولہ باری کے اس تبادلے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ۔