کاشف کو اپنی نعمتیں پروردگار دے
دل میں نبی ؐکے عشق کی دولت اُتار دے
تیرے نبی ؐ کی مجھکو زیارت نصیب ہو
وہ لمحۂ حسین مجھے پُر بہار دے
مخمور میری آنکھیں ہوں عرفانِ ذات سے
معبود میرے ایسی ہی لیل و نہار دے
حمد و ثنا کے پھول اُگاتا ہی میں رہوں
گلزارِ فکر کو میری تازہ بہار دے
اے رب ذوالجلال بفیض رسول پاکؐ
اک اپنا خوف دل کو مرے بھی اُدھار دے
تاعمر سیدھی راہ پہ مجھکو چلا، خدا
اپنے ہی نیک بندوں کا مجھ میں شعار دے
اظفر کاشفؔ پوکھریروی
ڈائریکٹر حامدی ایجوکیشنل ٹرسٹ
سیتامڑھی بہار