Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

طلاق

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 31, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
زبیدہ جس کی شادی پندرہ برس پہلے بشیر سے طےہوئی تھی آج بڑی اداس بیٹھی ہے۔ ایک ایسی اداسی جس کی کوئی سرحد ہی نہیں۔ ہر لمحہ ایک اذیت اور ہر رات ایک شب غم۔
  آج ہائی کورٹ کا فیصلہ آنا تھا ۔زبیدہ اور بشیر کے بیٹے انعام سے پوچھا جائے گا کہ وہ کس کا دامن پکڑنا پسند کریگا۔
زبیدہ اور بشیر میں طلاق دس سال پہلے ہوئی تھی، جب انعام محض چار سال کا تھا ۔پچھلے دس سال سے وہ انعام کے ہمراہ ایک چھوٹے سے پرانے بوسیدہ مکان میں قیام پذیر تھی۔ طلاق کے بعد  زبیدہ کی زندگی بالکل الجھ کے رہ گئ۔ کچھ سال بعد ماں باپ کا سایہ بھی سر سے اٹھ گیا۔ بھائیوں نے بھی وفا نہ کی اور زبیدہ کو ایک دو کمروں والا پرانا مکان رہنے کے لئے دیا گیا۔چونکہ لڑکیوں کو زمین جائیداد میں حصہ دینے کا کوئی رواج ہی سماج میں نہیں تھا اس لئے اس سے بھی محروم رہ گئی۔ مگر بہادر زبیدہ نے ہمت نہ ہاری۔ وہ اگرچہ محض دسویں جماعت پاس تھی مگر اس کا حوصلہ ایک بلند تعلیم یافتہ سے کم نہ تھا۔ 
وہ ہمت اور عزم وہ عظم اگر چہ طلاق کے بعد  ٹوٹ پڑا تھا مگر موجوں کی اس گردش میں وہ پھر سے اُبھر گئی۔
زبیدہ کی شادی 25 سال کی عمر میں بشیر سے ہوئی تھی۔ وہ ایک  مڈل کلاس گھرانے کی تھی جبکہ بشیر ایک دولت مند اور صاحب ثروت خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔ شادی سے پہلے سب کا ماننا تھا کہ زبیدہ جس گھر میں بیاہی جائے گی ،اس گھر کو جنت کا نمونہ بنائے گی مگر قسمت کے لکھے کو کون ٹال سکتا ہے۔
انسان جب پیدا ہوتا ہے تو چاروں طرف خوشیاں بانٹی جاتی ہیں مگر کس کو اندازہ ہوتا ہے کہ اس کی تقدیر اُسے کس طرف لے جائے گی۔ 
زبیدہ جب بشیر کے گھر میں آئی تو پہلے پہل بشیر کی محبت دیکھ کر وہ اپنے آپ کو ان خوش قسمت لوگوں میں شمار کرنے لگی جن کو محبت کی  یہ دنیا مل جاتی ہے۔ اسے نہ دولت کی فکر تھی نہ جائیداد کی۔ بشیر کی محبت ہی تھی جس میں اس کی دنیا آباد تھی۔ مگر یہ آس، یہ امید یہ رنگینیاں محض عارضی تھیں۔
کچھ ہفتوں بعد ہی جیسے اس آشیانے میں خزاں کی دھندلی ہواوں نے سارے پھولوں کو زخمی کردیا۔ سارے سبزے پر ایک زردی چھا گئی اور محبت اور شفقتوں کا یہ باغ اُجڑ کر رہ گیا۔ بشیر نشہ آور ادویات کا عادی تھا۔ شراب چرس اور Heroin  میں ہی اس کی زندگی کا سُکھ تھا۔ 
یہ بات زبیدہ کو اس وقت معلوم ہوئی جب اس نے ایک رات  بشیر کو کمرے سے فرار پایا۔ کچھ عرصہ بعد سارے راز کھل گئے اور زبیدہ پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔ جب زبیدہ نے سوال اٹھائے تو بشیر نے اسے پیٹنا شروع کردیا۔ مارپیٹ ہی اب اس کی زندگی تھی۔ ہر دن بشیر نشہ کرکے لوٹتا اور زبیدہ سے کوئی نہ کوئی بہانہ کر کے مار پیٹ پر اتر آتا۔
کچھ مہینے  بعد زبیدہ کو ایک اور زہر غم کا پیالہ پینا پڑا جب اسے یہ پتہ چلا کہ بشیر کے شادی سے پہلے ہی ایک لڑکی سے تعلقات رہے ہیں اور یہ تعلقات آج بھی برابر قائم ہیں۔ زبیدہ نے ایک بار  بشیر کو فون پر  اس لڑکی سے بات کرتے ہوئے سنا۔ اسے یقین نہیں آیا اور جسم میں ایسی کپکپی طاری ہوئی کہ غش کھا کے زمین پر گر پڑی۔
زبیدہ پر ایسی قیامت ٹوٹ پڑی کہ اس کی ہمت جواب دینے لگی۔ وہ حاملہ تھی اور محض اس امید پہ زندہ تھی کہ وقت کے ساتھ ساتھ بشیر میں تبدیلی آجائے گی مگر یہ محض ایک گمان تھا۔ انعام کے پیدا ہونے کے بعد بھی بشیر ویسا ہی تھا۔ اسے نہ بیوی کی فکر تھی نہ بچے کی۔ وہ اپنی لذتوں میں محو تھا۔ زبیدہ کو بھروسہ تھا کہ بشیر کے گھر والے بشیر کو صحیح راہ پر ڈالنے میں اس کا ساتھ دیں گے مگر وہاں بھی بات نہ بنی۔ بشیر ایک بگڑا ہوا شہزادہ تھا۔ ہوس نے اسے اندھا کر دیا تھا۔ اس کے پاس دولت تھی، جس سے وہ کچھ بھی خرید سکتا تھا، مگر زبیدہ ایک مجبور عورت تھی جو سب کچھ سہتی چلی آ رہی تھی ۔شوہر کا ظلم ایک طرف تو دوسری جانب ساس سسر کے طعنے۔ زبیدہ کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی۔ سب ملکر زبیدہ کو ذمہ دار ٹھہرانے لگے۔ ساس نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ 
"تو ہی ہے کرم جلی جس نے اس گھر کا ماحول بگاڑا ۔تجھے شوہر کو صحیح راہ پر ڈالنا نہ آیا۔ گھر سنبھالنا کیا خاک آئے گا "۔
دسمبر کی ٹھٹھرتی سردی تھی اور زبیدہ اپنے ماں باپ کے گھر آئی ہوئی تھی۔ دوپہر کو ڈاک کا ہرکارہ آنگن میں نمودار ہوا۔ اس کے ہاتھ میں لفافہ دیکھ کر زبیدہ پر خوف طاری ہوا۔ اسے جیسے بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔ ہرکارہ لفافہ زبیدہ کے بھائی کو تھما کر چل دیا ۔
لفافہ کھولا گیا۔ اس کے اندر طلاق نامہ تھا جو بشیر نے بذریعہ ڈاک بھیجا تھا۔
زبیدہ جم سی گئی اس کی گود میں انعام دودھ پی رہا تھا۔ وہ معصوم لڑکا اپنی ہی دنیا میں مست تھا ۔اسے کیا پتہ تھا کہ اس کی دنیا بننے سے پہلے ہی اجڑچکی ہے۔
یہ سب مناظر آج زبیدہ کے سامنے رواں تھے- آج ہائی کورٹ کا فیصلہ آنا تھا۔
زبیدہ انہی خیالوں میں گم تھی۔ مگر آج ہائی کورٹ کیا فیصلہ دسناتا ہے وہ بے پرواہ تھی۔ وہ سمجھتی تھی کہ زندگی نے اسے جو سزا دی ہے اس کی تلافی نہیں ہوسکتی ۔اگر انعام آج اپنی ماں  کے ساتھ ہی رہنے کا فیصلہ کرتا ہے، تو وہ کیسے اس درد کا ازالہ کر سکتا ہے جس درد کی تپش جان لیوا ہے ۔وہ درد جو طلاق کی صورت میں زبیدہ کو دس سال پہلے مل چکا ہے۔
���
 تجن پلوامہ،موبائل نمبر؛ 6005636407
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اننت ناگ پولیس نے چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی
تازہ ترین
حلقہ انتخاب خانیار کے ’ملک صاحب گوجوارہ ‘کے گلی کوچے خستہ حالی کا شکار، راہگیروں کو شدید مشکلات
تازہ ترین
جموں میں کانگریس کا احتجاج ناکام بنانے پر طارق قرہ برہم، دہلی میں پارلیمنٹ گھیراؤ کا اعلان
تازہ ترین
جموں میں کانگریس کی احتجاجی ریلی کو پولیس نے ناکام بنا دیا، کئی لیڈران گرفتار
تازہ ترین

Related

ادب نامافسانے

کیچڑ میں کھلا کنول افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

چمکتی روشنیوں کا اندھیرا افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

آفت کے بعد افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

تو مہکے میں مرجائوں افسانہ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?