بارہمولہ// حاجی بل بارہمولہ مواصلاتی خدمات سے محروم ہے جس کے نتیجے میںصارفین خاص کر طلاب کوکافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مواصلاتی کمپنیوں نے اس علاقے کو اپنی خدمات سے ابھی تک محروم رکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس علاقے کو 14 کلو میڑ دور قصبہ بارہمولہ کے مواصلاتی ٹاور وں کی سگنل پہنچ رہی ہے جوکہ نہ ہونے کی برابر ہے جو صارفین کے ساتھ ایک مذاق ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے صارفین انٹرنیٹ سروس حاصل کرنے سے قاصر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کل کے انٹرنیٹ دور میں طالب علموں کو گوناگو ںمسائل اور مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ وہ ضروری انفارمیشن اور اطلاعات وقت پر حاصل نہیں کرپارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر چہ لوگوں نے کئی با ر مواصلاتی حکام کو مطلع کیا تھا تاہم انہوں نے اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا ۔ لوگوں نے مواصلاتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس علاقے میں بھی ٹاور نصب کریں تاکہ یہاں کی عوام بھی اس ضروری خدمات کو استعمال کر سکیں ۔