نیویارک //میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد سلامتی کونسل نے ہنگامی طور پر اجلاس طلب کرلیا۔سلامتی کونسل اجلاس میں اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب برائے میانمار کرسٹین شرینر برگنر صورتحال پر بریفنگ دیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز میانمار میں فوج نے بغاوت کردی اور اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا جبکہ آنگ سان سوچی سمیت متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔