نئی دہلی//یو این آئی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے حکومت پر کسانوں کو کچلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے پولیس کسانوں کو روکنے کے لئے کام کررہی ہے اسے دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ حکومت نے اپنے لوگوں کے خلاف ہی محاذ کھول دیا ہے ۔مسٹر گاندھی نے کہا‘مودی حکومت کاکام کرنے کا طریقہ ہے -ان کو چپ کردو، ان کو کنارے کردو ان کو جم کر کچل دو، پل بناو لیکن دیوارمت چنو۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ حکومت نے کسانوں کے درمیان گفتگو اور اتحاد کے لئے بنائے گئے تمام ٹویٹراکاونٹ بندکردیے ہیں۔