کپوارہ//سرحدی علاقہ کرناہ کے سب ضلع اسپتال سے ایک معمر شہری کی لاش برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور پو سٹ مارٹم کر کے اس کے آبائی علاقہ کرناہ روانہ کیا گیا ۔پولیس کے مطابق کرناہ سے امروہی علاقہ سے تعلق رکھنے والے90سالہ راج محمد گورسی ولد کالو گورسی منگل کی شام دیر گئے بھٹک کر سردی سے بچنے کیلئے اسپتال میں دا خل ہوئے تاہم بدھ کی صبح کو اسپتال میں دا خل مریضوں نے اسپتال میں راج محمد کی لاش کو دیکھا اور پولیس کو فوری طور مطلع کیا ۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور اس کے جیب سے 70ہزار روپئے بر آمد کئے جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ غالب امکان ہے کہ معمر شہری کی موت سخت سردی سے ہوئی ۔پولیس نے لاش کو کرناہ روانہ کیا اورمزید تحقیقات شروع کر دی ۔