بڈگام//بڈگام کے علاقہ ہمہامہ میں نقب زنوں نے دوران شب ایک خالی رہائشی مکان میں داخل ہوکر وہاں سونے کے زیورات اڑالئے۔ ریان انکلیو میں دوران شب نقب زنوں نے اذان محی الدین میر ولد غلام محی الدین کے رہائشی مکان کا تالہ توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیوراتاڑالئے اور رفوچکر ہوگئے۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس زیر نمبر 22/2021 درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔