کنگن//کنگن میں آگ کی ایک واردات کے دوران ایک دکان خاکستر ہوگئی۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے کنگن میں عادل معراج بابا ولد معراج الدین بابا ساکن حسن آباد کنگن کی دکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں مذکورہ دکان میں موجود سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔
اطلاع ملتے ہی لوگ، فائر بریگیڈ عملہ اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کاروائی میں جٹ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روکا۔ گاڑیوں کے پرزوں کی مذکورہ دکان میں آگ لگنے کی وجہ بجلی شارٹ سرکٹ بتایا جاتا ہے۔