واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی زد میں آنے سے اب تک دنیا بھر میں 22.68 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک اور 10.43 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 10 کروڑ 43لاکھ 89 ہزار 634 اور 22 لاکھ 68 ہزار 681 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔