ینگون//ینگون کے بعد میانمار کے دیگر شہروں میں بھی عوام نے فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج شروع کر دیا۔میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، شہر مندالے میں حکومت کی معزولی کے بعد پہلی مرتبہ سڑک پرفوج مخالف نعرے لگائے گئے، فوج نے ملک بھر میں فیس بک سمیت متعدد میسجنگ سروسز بند کردیں۔ینگون میں لوگوں نے گھروں کی کھڑکیوں سے برتن بجا کر اور سڑکوں پر گاڑیوں کے ہارن بجا کر احتجاج کیا، شہرمندالے میں مظاہرہ کرنے والے تین ایکٹوسٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’فیس بک سات فروری تک بلاک رہے گی۔‘وزارت نے ایک خط میں بتایا ہے کہ ’ابھی جو لوگ ملک کے استحکام کے لیے مشکلات کھڑی کر رہے ہیں وہ فیس بک کے ذریعے جھوٹی خبریں اور گمراہ کن معلومات پھیلا رہے ہیں۔