کپوارہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین نے ضلع کپوارہ کے متعدد علاقوں کا دورہ کر کے وہا ں لوگو ں کو در پیش مسائل سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔ انہو ں نے لوگو ں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ ترقیاتی کمشنر نے جمعرات کو ترہگام علاقہ کا دورہ کیا جہا ں انہو ں نے بلاک ڈیولپمنٹ اور ایگر کلچر ،زونل ایجو کیشن اور آر اینڈ بی دفاتر کا معائنہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔ڈپٹی کمشنر نے ملازمین کولوگو ں کی خدمت کرنے میں پیش پیش رہنے کی ہدایت دی ۔ترقیاتی کمشنر نے ویلگام میںپرائمری ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات کا جائز ہ لیا ۔انہو ں نے کو ڈ 19ویکسی نیشن کا بھی جائزہ لیا اور اس دوران پرائمری ہیلتھ سنٹر ویلگام میں 29ہیلتھ ورکرو ں کو کو ڈ 19کے ٹیکے لگائے گئے تھے ۔انہو ں نے اسپتال میں مریضوں کو در پیش مسائل سے متعلق بھی جانکاری حاصل کی ۔انہو ں نے 4سال قبل آگ کی ایک واردات میں عمارت کو نقصان پہنچنے سے متعلق بھی مکمل جانکاری حاصل کی ۔ امام الدین نے ہائر سیکنڈری سکول ویلگام میں ایک عوامی دربار منعقد کیا جس میں علاقہ بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں لوگو ں نے شرکت کی ۔اس دوران لوگو ں نے انہیں در پیش مسائل خصوصاً بجلی اور پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے آگاہ کیا ۔لوگو ں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں لوگو ں کو معقول بجلی سپلائی فراہم کی جائے ۔انہوںنے لوگو ں سے کہا کہ کپوارہ میں لوگ ضرورت سے زیادہ بجلی کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے بجلی سپلائی میں خلل پڑ جاتا ہے اسلئے بجلی کا جائز استعمال کریں تاکہ شیڈول کے مطابق لوگو ں کو بجلی فراہم کی جائے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کرالہ پورہ پہنچنے پر اس پل کا بھی معائنہ کیا جہا ں پر حال ہی میں ایک دلدوز حادثہ کے دوران2افراد کی موت واقع ہوئی ۔