سرینگر///ڈاکٹرس ایسوسی ایشن صدر ڈاکٹر نثارالحسن کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں کووڈ مخالف ویکسین کا ٹیکہ لگایاگیا۔ انہوںنے کہا کہ ویکسین بالکل محفوظ اورموثر ہے اورلوگوں کو ویکسین لینا چاہئے ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ عالمی وبائی وائرس سے بچائو کیلئے ویکسین لینا ناگزیر ہے اور لوگوں کو بھی چاہئے کہ وہ ویکسین کرائیں جو کہ بالکل محفوظ اور موثر ہے ۔انہوںنے کہاکہ ’میں چاہتا ہوں کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ یہ ویکسین محفوظ اور موثر ہے، میں ہر ایک کو ویکسین لینے کے لئے ترغیب دینا چاہتا ہوں اس کے بارے میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں ایک محفوظ اور موثر ویکسین بناناتاریخ کا ایک غیر معمولی کارنامہ ہے۔ ڈاکٹر نثار نے کہاکہ کوویڈ۔19 نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے اور بہت ساری جانوںکو ضائع کیا ،ہمارے پاس ابھی ویکسین ہے، ہم اجتماعی راحت کا سانس لے سکتے ہیںاورہمیں لوگوں میں ویکسین کی حفاظت ، تاثیر اور اہمیت کے بارے میں اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ وادی کشمیر میں بھی بڑی تعداد میں ہیلتھ ورکروں کو ویکسین دیا گیا اور کسی بھی معاملے میں کوئی منفی اثر نہیں دیکھا گیا اس لئے لوگوںکو اپنے ذہنوں میں موجود خدشات کو دور کرلینا چاہئے ۔