سرینگر//حکام نے جمعہ کو بتایا کہ ضلع راجوری کے سندربنی علاقے میں بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے دو اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔
دونوں اہلکار سندربنی میں قائم بی ایس ایف کیمپ میں تعینات تھے جہاں سے وہ گذشتہ شام لاپتہ ہوگئے۔
حکام کے مطابق متعلقہ پولیس تھانے میں دونوں اہلکاروں کے لاپتہ ہونے سے متعلق رپورٹ درج کرائی گئی ہے اور اُن کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کے بارے میں ابھی کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔