سری نگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعہ کی صبح نور باغ سری نگر کے باغوان پورہ علاقے میں تازہ چھاپہ مارا۔
ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروںکی ایک ٹیم کے ہمراہ نور باغ سری نگر کے باغوان پورہ علاقے میں فیروز احمد ملہ نامی ایک شہری کے گھر پر چھاپہ ڈالا۔
مذکورہ شہری کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ کراس ایل او سی ٹریڈ کے ساتھ وابستہ ہے۔