سرینگر//مرکزی سرکارنے جمعہ کو جموں کشمیر میں پولٹری پرندوں اورکووں میںبرڈ فلو کی تصدیق کی۔
مرکزی وزیر مملکت برائے فشریز اور انمل ہسبنڈری ڈاکٹر سنجیوو کمار بالیان نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ جموں کشمیر کے ضلع کولگام، اننت ناگ، بڈگام، پلوامہ، بارہمولہ، پونچھ اور اُدھمپور میں پولٹری پرندوں اور کووں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے علاوہ ملک کی دیگر13ریاستوں یا مرکزی علاقوں میں بھی پرندوں اور مرغوں کے اندت برڈ فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ سبھی ایسی ریاستوں یا مرکزی علاقوں کی انتظامیہ کیلئے پولٹری فارموں کی نگہداشت کی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
مذکورہ خطوں کو آبی ذخائر کی نگہداشت کیلئے بھی کہا گیا ہے۔انہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کیلئے کنٹرول روم قائم کریں۔