جموں// بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے جمعہ کودعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ ڈیڑھ سال سے معطل تیز رفتار فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات اگلے دس دنوں کے اندر بحال کر دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں ٹیلیفونک بات چیت کے دوران جموں و کشمیر میں فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات کی فوری بحالی کا یقین دلایا ہے۔
رویندر رینہ نے جموں میں نامہ نگاروں کو بتایا:”میری کل وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ تفصیلی گفتگو ہوئی“۔