سرینگر//نیشنل کانفرنس لیڈر سلمان علی ساگر نے سولنہ کا تفصیلی دورہ کیا اور لوگوں کے مسائل کی جانکاری حاصل کی ۔ دودھ گنگا، پنڈت محلہ اور سولنہ بالا کے لوگوں نے بنیادی ضروریات کی عدم فراہم خصوصاً ڈرینج سسٹم کی ناکاری اور گلی کوچوں کی خستہ حالی کے بارے میں آگاہی دلائی۔ سلمان ساگرنے مقامی آبادی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ڈرینج سسٹم کی تعمیر و تجدید اور گلی کوچوں کی مرمت کے معاملات جنگی بنیادوں پر حل کروائیں گے اور ساتھ ہی بجلی اور پینے کے پانی کے مسائل متعلقہ حکام کیساتھ اُٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کیلئے ہر وقت دستیا ب رہنا اور ان کے مسائل و مشکلات کا ازالہ کرانا میرا فرض بنتا ہے کیونکہ لوگوں نے مجھے ووٹوں سے کامیاب بنا کر مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سلمان ساگر نے کہا کہ عوام کیلئے خود کو وقف رکھنا نیشنل کانفرنس کا بنیادی اصول ہے اور ہماری جماعت میں روز اول سے ہی یہی سکھایا جاتا ہے کہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہے اور سرداری عوام کا حق ہے۔