سرینگر//جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سنیچر کو بتایا کہ اُن کانشانہ اگلے پانچ سال میں 80فیصد نوجوانوں کو کام فراہم کرنے کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
ایک تقریب سے ورچول خطاب کے دوران ایل جی نے کہا کہ اُن کی حکومت جموں کشمیر کی سماجی اقتصادی تبدیلی کو ممکن بنائے گی۔
انہوں نے کہا”میرا نشانہ اگلے پانچ برس میں جموں کشمیر کے80فیصد نوجوانوں کیلئے کام کے مواقع پیدا کرنا ہے تاکہ نوجوان ترقی کا انجن بن پائیں“۔
منوج سنہا کے مطابق اُن کی خواہش ہے کہ جموں کشمیر کا ہر بچہ ترقی کرے اور کامیاب آدمی بن جائے۔
ایل جی کا کہنا تھا”ہم مل کر اس مقصد کو حاصل کرسکتے ہیں“۔