سرینگر//مشتبہ جنگجوﺅں نے سنیچر کو سرینگر کے نوگام علاقے میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجوﺅں نے سی آر پی ایف کی29ویں بٹالین سے وابستہ اہلکاروں کو حملے کا نشانہ بنایا۔
اس حملے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار کی ٹانگ میں گولی لگی اور اُسے زخمی حالت میں علاج و معالجہ کیلئے اسپتال پہنچایا گیا۔
دریں اثناءواقعہ کے فوراً بعد فورسز کی اضافی کمک جائے واردات پر پہنچ گئی اور علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔