سرینگر//پولیس نے سنیچر کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے سرمائی دار الحکومت جموں میں لشکر مصطفےٰ نامی جنگجو تنظیم کے ایک کمانڈر کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ جنگجو تنظیم جیش کی ایک شاخ ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہدایت اللہ ملک جنوبی ضلع شوپیان کا باشندہ ہے اور اُسے جموں پولیس اور اننت ناگ پولیس کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہدایت اللہ لشکر مصطفےٰ جنگجو گروپ کا چیف کمانڈر ہے اور یہ گروپ جیش کی ایک شاخ ہے۔