منجاکوٹ //سرحدی علاقوںمیں محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے تعمیر کئے جانے والے بنکروں کی تعمیر پچھلے چھ ماہ سے بند پڑی ہے جس کے باعث علاقہ کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک طرف سرکار لوگوں کو یقین دہانی کرا رہی ہے کہ بنکرکا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا مگر تحصیل منجاکوٹ میں پچھلے چھ مہینے سے سریا سیمنٹ نہ ہونے کے باعث سب کام بند پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایک سال قبل تعمیر کئے گے بنکر کی ادائیگی بھی نہیں ہو پائی ہے۔سرحدی علاقہ کے لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب بھی اس پار سے گولہ باری ہوتی ہے ہے تو ہمارے بچوں اور مال مویشیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر سرکار کی طرف سے تعمیر کیے جارہے ہیں بنکرمکمل نہیںہوپارہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مانگ کی سرحدی علاقہ میں تعمیر کیے جارہے ہیں ان بنکروں کو جلد سے جلد مکمل کیاجائے تاکہ یہاں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور جن لوگوں نے بنکر کی تعمیر کا کام کیا تھا ان کو جلد سے جلد ادائیگی کی جائے تاکہ دیہاڑی پر کام کرنے والے لوگوں کو ان کی واجب الادا رقوم مل سکیں۔