Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

منشیات… ہمہ جہت کاروائی تقاضائے وقت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 10, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند روز کے دوران منشیات کی فصلیں تباہ کرنے کی جو کارروائیاں ہوئی ہیں عوامی حلقوں میںاُنکا خیر مقدم کیا جا رہا ہے نیز یہ اُمید کی جارہی ہے کہ یہ کاروائی مشتے از خروارے کے اصول پر نہیں کی جائیگی بلکہ منشیات کی کاشت میں مصروف تمام عناصر کے خلاف منظم مہم چھیڑ نے میں کوئی پس وپیش نہیں کیا جائیگا۔ اس حوالے سے پولیس اور نارکوٹکس محکمہ پر کلیدی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، کیونکہ منشیات کے کاروبار نے جس وسیع پیمانے پر اپنے پر پھیلائے ہیں اس کے دبائو سے سارا سماج چُر مرارہا ہے اور نئی نسل کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگنے لگے ہیں۔ ریاست کے دونوں بڑے شہروں سرینگر اور جموں کے علاوہ قصبہ جات میں بھی فی الوقت منشیات کے کالے کاروبار کی سرگرمیاں جس منظم پیمانے پر چلائی جارہی ہیں اُس شدت سے اسکے خلاف کاروائی کا عشر عشیر بھی کہیں دیکھنے کو نہیں ملتا۔ منشیات فروشوں کی گرفتاریوں کی اکا دُکا خبریں میڈیا کے توسط سے آتی رہتی ہیں لیکن شہروں اور قصبوں کے بازاروں میں جا بجا منشیات کی لت میں مبتلاء نوجوانوں کے غول در غول دکھائی دینا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کو ہمہ جہت پالیسی اختیار کرکے ایک جانب منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ کسنا چاہئے  جبکہ دوسری جانب ان جان لیوا فصلوں کی کاشت کے ابتدائی ایام میں ہی محترک ہو کر انہیں تباہ کرنے کے ساتھ یہ فصلیں اُگانے والے کسانوں کو حلال فصلوں کی کاشت کی طرف راغب کرنا چاہئے وگرنہ صورتحال ویسی ہی رہنے کا خدشہ ہے جو پہلے تھی۔ جموں وکشمیر میںسماج کو اندر ہی اندر سے دیمک کی طرح چاٹنے والے اس دھندے کے لئے کتنی مقدار میں زرعی اراضی استعمال ہورہی ہے اس کے متعلق مختلف محکموں کے پاس موجود اعداد وشمار نہ صرف متضاد ہیں بلکہ مشکوک بھی ہیں۔ محکمہ آبکاری کے ذرائع کا ماننا ہے کہ وادی میں کم ازکم 24ہزار کنال اراضی پر منشیات کی کاشت ہوتی ہے ، جس سے اربوں روپے مالیت کی مختلف منشیات تیار کی جاتی ہیں جبکہ محکمہ مال کے ریکارڈ کے مطابق یہ رقبہ نصف سے بھی کم ہے۔ایسا کیوں ہے،اس بحث میں پڑے بغیر منشیات کے زیرکاشت اراضی کاحجم بذات خود ایک انتہائی تشویشناک امرہے کیونکہ بالآخر اس زمین سے اْگنے والا زہرصرفے کے لئے بالآخر سماج میں ہی راہ پاتاہے ، جس سے نسلوں کی نسلیں برباد ہوجاتی ہیں۔ آج دْنیا بھر میں نئی نسل کے اندر منشیات کے استعمال سے تباہی کی جو خوفناک صورتحال نظر آرہی ہے،اْس سے ساری اقوام متفکر ہیں اور اس کے انسداد کے لئے مختلف سر توڑ کوششیں کررہے ہیں ،لیکن یہ افسوس کا امرہے کہ جوإ و کشمیر میں اس حوالے سے نہ صرف حکومت بلکہ سماج کے اندر بھی انتہائی سطح پر بے حسی پائی جارہی ہے۔ یہ فصلیں کاشت کرنے اور ان کی پرورش وپرداخت کیلئے وہی محنت جو کہ ایک حلال فصل کے لئے ضرورت ہوتی ہے ، اْٹھائی جاتی ہے ، اْس دوران متعلقہ محکموں کی جانب سے کبھی عوام کو کسی قسم کی اطلاع فراہم نہیں کی جاتی۔ کیا یہ دانستہ عمل ہے یا پھر انتظامیہ اْسی وقت جاگتی ہے ،جب یہ حرام فصلیں لہلہانے لگتی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے بھی غالباً متعلقہ محکموں سے یہ جواب طلب کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی جاتی ہے کہ ایک مکمل فصلی موسم کے دوران اس انسان دشمن کام کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی ؟ ۔اس وقت غذائی اجناس کے حوالے سے جموں و کشمیرکو جس کمی کا سامناہے ماہرین کے مطابق اس مذکورہ رقبہ سے اس قدر اجناس حاصل کئے جاسکتے ہیں کہ یہ تفاوت دس فیصد تک کم ہوسکتاہے۔ کسی بھی مہذب قوم کے لئے یہ شایان شان نہیں کہ وہ حلال اجناس کی قلت کے ہوتے ہوئے حرام اجناس پیدا کرنے پر اپنی قوتیں صرف کرے، جس سے نہ صرف سماج کی بنیادیں کھوکھلی ہورہی ہیں۔ سماج کے اندر پنپنے والی بے شمار بیماریوں کا سبب اس دھندے سے حاصل ہونے والی غیر قانونی دولت ہے ، جو سماجی کو ایک نئی اور خطرناک طبقاتی کشمکش کی جانب دھکیل رہی ہے۔ اس خوفناک صورتحال پر فوراً جاگنے کی ضرورت ہے۔اب جبکہ اگلے مہینے سے ان فصلات کی کاشت شروع کرنے کاموسم ہے۔ لہٰذا انتظامیہ کے لئے بیدار ہونے کا وقت ہے کہ وہ اس امر کا جائزہ لے کہ کن کن علاقوں میں اس حوالے سے سرگرمیاں شروع ہورہی ہیں۔ محکمہ آبکاری اور پولیس کے پاس اْن علاقوں کا ریکارڈ موجود ہے ،جہاں منظم طریقے سے منشیات کی فصلیں تیار کی جاتی ہیں ،لہٰذا ایسا بندوبست کرنے کی ضرورت ہے کہ اس انسان دشمن حلقے کو منشیاتی فصلوں کی بوائی کا موقع ہی نہ ملے۔ اس حوالے سے انتظامی وسماجی سطح پر منظم تحریک چلانا ہماری اوّلین ترجیح ہونی چاہئے۔بہرحال موسم خزاں میں بھنگ کی فصلیں تباہ کرنے کیلئے جو کارروائیاں کیجاتی ہیں اُن کا ہمیشہ ڈھنڈورہ پیٹا جاتا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ منشیات کی کاشت کرنے اور ان سے منشیات تیار کرنے والوں کے خلاف موسم کی ابتداء سے ہی سنگین اور متواتر کارروائی کرنے میں کوئی نرمی نہیں کی جانی چاہئے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عدالت عظمیٰ نے حراستی تشدد کے شکار جموں و کشمیر پولیس اہلکار کو 50 لاکھ روپے معاوضہ دینے اور سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا
تازہ ترین
کشتواڑ کے جنگلات میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری
تازہ ترین
اپوزیشن کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں: راہل-پرینکا گاندھی
تازہ ترین
جموں کشمیر ہائی کورٹ کا اہم اقدام، عدالت کے احاطے میں وکلاء کے علاوہ وکیلوں جیسا لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی
تازہ ترین

Related

اداریہ

مضر صحت پانی کی سپلائی سنگین مسئلہ

July 20, 2025
اداریہ

خطہ چناب کی سڑکوں پر موت رقصاں کیوں؟

July 19, 2025
اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025
اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?