سرینگر//جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کا نام تعیناتی کمیٹی نے فہرست میں شامل کیا ہے تاکہ وہ مرکز میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے برابر منصب پر تعینات ہوسکیں۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق کابینہ کی تعیناتی کمیٹی نے ایسے129آئی پی ایس افسران کو اپنی فہرست میں شامل کیا ہے تاکہ اُنہیں مرکزی سرکار میں تعینات کیا جاسکے۔
دلباغ سنگھ کا نام مذکورہ فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔