نئی دہلی//سابق ہندستانی کرکٹر اور ہندوستان کے مایہ ناز بلے بازوں میں سے ایک گونڈاپا رنگناتھ وشوناتھ کی پیدائش 12 فروری 1949 کو بھدروتی ، کرناٹک میں ہوئی تھی۔ وشوناتھ کا شمار خاص طور پر ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے جب بھی میچ میں سنچری بنائی تب تب ہندوستان نے جیت درج کی۔ وشوناتھ دائیں ہاتھ کے بلے باز تھے اور انہیں کلائی کے ذریعہ شارٹ کھیلنے میں مہارت حاصل تھی اور اس کا وہ بہت عمدہ استعمال کیا کرتے تھے ۔ گیند پچ پراجانے کے بعد وہ اس کو تاخیر سے کٹ لگاتے تھے ۔اس شاٹ کے لئے انہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے ۔وشوناتھ ایسے بلے باز تھے جنہوں نے اسپن اور تیز گیند باز دنوں کو بہت ہی عمدہ طریقہ سے کھیلا۔ ہندستاتی ٹیم کوبڑی فتوحات دلانے میں سال 1970 میں ان کا بہت اہم کردار رہا ہے ۔سال 1968 میں حیدرآباد گراؤنڈ میں نیٹ پریکٹس کے دوران بارش کی وجہ سے ، پچ مکمل طور پر گیلی ہوچکی تھی اور اس پچ کی حالت ایسی تھی کہ اس پر کھیل نہیں ہوسکتا تھا۔ لیکن وشوناتھ نے ہمت نہیں ہاری اور انہوں نے پریکٹس کو جاری رکھتے ہوئے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ہر گیند کا سامنا کیا۔