جموں//سپورٹس ایڈمنسٹریٹر ، بی سی سی آئی کے ممبر رنجیت کالرا اور جے اینڈ کے کرکٹ ٹیم کے کپتان پرویز رسول نے آج یہاں لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملاقات کی ۔ مشیر سے ملاقات کے دوران ان دونوں نے یو ٹی میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اٹھائے جا رہے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ دورانِ ملاقات کالرا نے ایس آر او کے تحت سپورٹس پرسن کی تقرری کے عمل کو تیز کرنے اور یو ٹی سپورٹس پالیسی کی تشکیل کیلئے بھی مشیر سے درخواست کی ۔ دورانِ ملاقات سپورٹس کونسل کی جانب سے قائم کی جا رہی کرکٹ اکیڈمیوں کا بھی خیر مقدم کرتے ہوئے اس معاملے پر بھی غور و خوض ہوا ۔ اس موقعہ پر مشیر خان نے جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کے کپتان پرویز رسول اور ان کی ٹیم کو آئیندہ وجے ہزارے بی سی سی آئی ٹورنامنٹ کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔