نیویارک//مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے دروازے ہمیشہ بند کردیے۔ ٹوئٹر کے چیف فائنیشل آفیسرنے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ امریکا کے صدر منتخب ہوئے تو وہ ٹوئٹر استعمال نہیں کر سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔ جو بھی اس کے خلاف جائے گا اس کا اکاؤنٹ بند کر دیں گے، چاہے وہ موجود یا سابق سیاستدان یا پھر عہدیدار ہو۔