سری نگر// وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں جمعہ کی صبح سینٹر ل یزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کا ایک افسر اپنی ہی سروس رائفل سے اچانک نکلنے والی گولی سے زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے ناگام چاڈورہ علاقے میں سی آر پی ایف کااسسٹنٹ سب انسپکٹر اپنے کیمپ میں تھا کہ اس کی سروس رائفل سے اچانک گولی نکل گئی جو اس کی ٹانگ میں پیوست ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ افسر کو فوری طورعلاج و معالجے کے لئے سری نگر میں واقع 92 بیس ہسپتال منتقل کیا گیا۔