نئی دہلی// ملک میں 34665 ریلوے پل سو سال پرانے ہیں جن کا باقاعدگی سے سروے اور نگرانی کی جاتی ہے۔
جمعہ کو ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ ریلوے کے پاس ایک لاکھ سے زیادہ پل ہیں جن کا باقاعدگی سے سروے کیا جاتا ہے اور ان کے معیار اور رکھ رکھاو¿ کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ برسوں سے ریلوے میں سیکورٹی پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے اور پچھلے 22 ماہ کے دوران ریلوے حادثات میں کسی مسافر کی موت نہیں ہوئی ہے۔