سرینگر// تلیل میں لوگوںنے حکام سے آدھار کو راشن کارڈ سے جوڑنے کی تاریخ میں توسیع کی اپیل کی ہے ۔لوگوں کاکہنا ہے کہ زیادہ تر آبادی کے راشن کارڈوں کوآدھار سے ابھی تک نہیں جوڑا گیا ہے جس کے سبب وہ راشن حاصل نہیں کرپائینگے۔ مقامی سرپنچ عبدالرحیم لون کاکہنا ہے کہ تلیل گاؤں میں 45 فیصد سے زیادہ آبادی کے آدھار کارڈ ابھی تک نہیں بنے ہیں۔لون نے کہاکہ برفبای کی وجہ سے تلیل گاؤں وادی کے بیشتر حصوں سے کٹ کررہ جاتا ہے اورضروری لوازمات کو پورا نہیں کرسکے جس سے انتظامیہ بخوبی واقف ہے۔جے کے این ایس کے مطابق لوگوں نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد سے اپیل کی کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے میں مداخلت کریں اور جون یا جولائی تک آدھار کو جوڑنے کی آخری تاریخ مقرر کریں۔