کوٹرنکہ //سب ضلع کوٹرنکہ بدھل میںکھیل کود کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان کھلاڑی پریشان ہیں اور انہیں کھیتوں میںکھیل سرگرمیاں جاری رکھنی پڑتی ہیں۔عرفان احمد نامی نوجوان نے بتایاکہ علاقہ کے نوجوانوں میں بہت سارے ہونہار ہیں جو بہت اچھا کرکٹ کھیلتے ہیں جبکہ والی بال،فٹ بال اور کبڈی و دیگر کھیلوں میں دلچسپی ہے تا ہم میدان نہ ہونے کی وجہ سے ان میں ماجود ہنر سے لیس صلاحیتوں میں نکھار پیدا نہیں ہوتا۔ مقامی نوجوان نے کہا کہ مرکزی سرکاری کی طرف سے اعلان کردہ کھیلو انڈیاسکیم کے تحت ہر پنچایت میں کھیل کا میدان بننا تھا تا ہم زمینی سطح پر یہ خواب ہی رہ گیا۔ مقامی نوجوانو نے محکمہ کھیل کود و لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد ہر پنچایت میں کھیل کود کا میدان بنانے کا کام شرع کیا جائے تا کہ مقامی نوجوان منشیات جیسی لعنت و دیگر سماجی بدعت سے محفوظ رہ سکیں۔