سرینگر//پولیس نے سنیچر کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے سانبہ کے باری برہمنہ علاقے میں دی رزسٹنس فورس (ٹی آر ایف) نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کیا ہے۔
ایس ایس پی سانبہ راجیش شرما کے مطابق مذکورہ جنگجو کو گذشتہ رات کے دوران فورسز اور اننت ناگ پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔
شرما نے گرفتار جنگجو کی شناخت ظہور احمد راتھر ساکن ڈورو، اننت ناگ کے طور کی۔
انہوں نے کہا کہ ظہور کی سانبہ میں موجودگی کے بارے میں پولیس کو خصوصی اطلاع ملی تھی۔ظہور سانبہ میں کرایہ کے کمرے میں رہ رہا تھا۔
پولیس کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔