واشنگٹن// امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذہ چلائے جانے کے فیصلے کے بعد ان کے وکلاءنے اس معاملے میں اپنے حتمی دلائل دیئے اور اب مواخذہ منظور کرنے کا فیصلہ سینیٹروں کے ہاتھوں میں ہے۔
ٹرمپ کے وکلا کو گذشتہ روز اپنا مقدمہ پیش کرنے کے لئے 16 گھنٹے کی مہلت دی گئی تھی ، جس میں سے انہوں نےتین گھنٹوں میں اپنے موکل کے دلائل پیش کئے۔
اس دوران انہوں نے ایوان نمائندگان کے منیجرز پر بھی سخت تنقید کی جس نےٹرمپ کے 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر ہونے والے واقعے کے درمیان تعلق ثابت کرنے میں ناکام رہے۔