سرینگر//وائلڈ لائف اہلکاروں نے سنیچر کو سرینگر کے مضافاتی علاقہ بالہامہ میں ایک چیتے کو زندہ پکڑ لیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مذکورہ جانور کو بالہامہ کے رہائشی علاقے میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا جو مقامی آبادی کیلئے ایک خطرہ تھا۔
چیتے کو رہائشی آبادی میں گھومتے ہوئے دیکھنے کے فوراً بعد وائلڈ لائف اہلکاروںکی ایک ٹیم علاقے میں پہنچ گئی۔
بعدازاںمتعلقہ اہلکاروں نے چیتے کو زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی۔