سرینگر//جموں کشمیر سرکار نے سنیچر کو کشمیر یونیورسٹی کے ڈین برائے اکیڈمک افیئرس ، پروفیسر اکبر مسعود کو بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا۔
اس سلسلے میں جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، جو یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں، نے احکامات صادر کرلئے۔
پروفیسر مسعودی اگلے تین سال کیلئے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
آرڈر میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ پروفیسر مسعود کا تین سالہ مدت کار اُسی وقت سے شروع ہوگا جب وہ نئی ذمہ داریوں کا منصب سنبھالیں گے۔