سرینگر//پونچھ ضلعی کونسل کے عہدوں کیلئے منعقدہ انتخابات کے دوران سنیچر کو دوآزاد اُمیدوار قرار پائے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق اس کونسل سے ناظیم اختر نامی خاتون اُمیدوار کو چیئر پرسن کے عہدے کیلئے منتخب کیا گیا۔ انہوں نے کانگریس کے اپنے حریف اُمیدوار نازیہ گھانی کے مقابلے میں9ووٹ حاصل کرلئے۔
اس کونسل پر محمد اشفاق نامی ایک اور آزاد اُمیدوار کو نائب چیئر پرسن عہدے کیلئے منتخب کیا گیا ۔
اس دوران اطلاع ملی ہے کہ ضلع راجوری میں ضلعی کونسل عہدیداروں کا انتخاب ملتوی کیا گیا ہے۔