واشنگٹن//وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اپنی مدت مکمل ہونے سے پہلے گوانتانامو بے جیل بند کرنا چاہتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکی صدر مبینہ دہشت گردوں کے لیے گوانتنامو بے جیل بند کرنا چاہتے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی سے امریکی قید بند کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا مقصد اور ارادہ ہے کہ گوانتنامو بے کو بند کیا جائے۔ترجمان جین ساکی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت قومی سلامتی کونسل کے ذریعے موجودہ حالات کا جائزہ لے رہی ہے۔