سرینگر//پانپور میں جمعرات کو خانقاہ باغ کے نزدیک دریائے جہلم سے اُس خاتون کی لاش بر آمد ہوئی جو شار شالی کی رہنے والی تھی اور ایک ماہ سے لاپتہ تھی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق 26سالہ رخسانہ اختر دختر علی محمد بٹ ساکن شار شالی کی لاش کو مقامی لوگوں نے دریائے جہلم میں دیکھا جس کے بعد اُنہوں نئے پولیس کو مطلع کیا۔
رخسانہ18جنوری سے لاپتہ تھی اور اُس کے گھروالوں نے اُس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔
مرحومہ کی لاش کی اٹاپسی سب ضلع اسپتال پانپور میں انجام دی گئی جس کے بعد اُسے لواحقین کے سپرد کیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کی ہے۔