سرینگر// برصغیر اور ریاست کے طول وارض میں بلند پایہ ولی کامل ، عظیم المرتبہ اولیا حضرت خواجہ نواز، غریب نواز حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کا 809واں عرس مبارک نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ وادی میں سب سے بڑی تقریب تاریخی خانقاہ معلی حضرت میر سید علی ہمدانی ؒ میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ بقعہ عالیہ کے سرپرست اور میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے نمازِ جمعہ سے قبل حضرت خواجہ اجمیریؒ کی پاک سیرت، تاریخ ساز اسلامی خدمات اور برصغیر میں اسلام کی اشاعت کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی اوراُن ؒکی پاک سیرت اور برصغیر میں اشاعت اسلام میں اُن کے رول کو سنہری اور ناقابل فراموش قرار دیا۔ نمازجمعہ کے بعد ختمات المعظمات، درود ازکار کی مجالس آراستہ ہوئیں۔ امام و خطیب بقعہ عالیہ غلام محمد ہمدانی اور امام بلال احمد ہمدانی نے خطمات المعظمات ، دورد و ازکار اور اوراد خوانی کی روح پرور مجلس کی پیشوائی کی جبکہ ریاست کے تمام خانقاہوں میں ایسی تقاریب کا انعقاد ہوا۔
حضرت بلبل شاہ صاحبؒ کا سالانہ عرس
مولانا قانونگو کاآج نواکدل میں وعظ
سرینگر//انجمن حمایت الاسلام کے صدرمولانا خورشید احمد قانونگو بانی اسلام کشمیر حضرت سید عبدالرحمان شرف الدین بلبل صاحبؒ کے سالانہ عرس پر آج یعنی سنیچر کو زیارت بلبل شاہؒ کے آستان عالیہ واقع نواکدل میں بعد نماز مغرب تا عشاء حضرت بلبل شاہؒ کی سیرت طیبہ اورکشمیر میں دین اسلام کی داغ بیل ڈالنے پر روشنی ڈالینگے۔ ادھر حضرت سید خواجہ معین الدین چستی ؒ اور بانی اسلام کشمیر حضرت سید عبدالرحمان شرف الدین بلبل صاحب ؒ کے سالانہ عرس مبارک پر قبل از نماز جمعہ خانقاہ اکملیہ حول اور بعد معمولات خانقاہ معلی سرینگر میں انجمن حمایت الاسلام کے صدرمولانا خورشید احمد قانونگو نے اپنے خطاب میں کہاکہ ان حضرات اولیائے کرام نے پورے برصغیر اور کشمیر میں اسلامی انقلاب اور اخلاقی کردار کو بلند کرتے ہوئے اپنے نقوش اور کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔ مولانا قانونگو نے کہاکہ اس طرح خلوص ، حق پر مبنی نیت ، صدق کامل سعی ، کامل توجہ ، محبت و رجوع الی اللہ کے صفات جلیلہ سے اسلام اور شریعت مطہرہ کی خدمت کی، آج تک انہی حضرات کی کوششوں سے دین اسلام پورے برصغیر میں اور کشمیر میں رواں دواں ہیں۔مولانا قانونگو نے کہاکہ اسی کے تتبع میں حضرت شاہ ہمدانؒ و دیگر داعیان اسلام اس شجرع توبہ کو آبیار ی کرتے ہوئے آسمانوں تک عروج دے کر اہل اسلام کے دلوں میں جگہ کی۔ ہم پر ذمہ داری ہے ہم بھی اس کے تابع میں اپنے دلوں کے اندر خدمت کو معجزن کرے۔ اس سلسلہ میں آج یعنی سنیچر کو زیارت بلبل شاہ صاحب ؒ نواکدل کے آستان عالیہ میں بعد مغرب تاعشاء ان ؒکے سیرت پاک پر مولانا قانونگو روشنی ڈالینگے۔