نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر و رہنما راہل گاندھی کیرالہ میںاپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ ٹریکٹر ریلی نکالی۔ راہل گاندھی نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ ٹریکٹر ریلی نکالی۔ اس دوران انہوں نے خود ٹریکٹر چلایا ۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا تھا۔