ڈوڈہ سڑک حادثے میں نوجوان لقمہ اجل

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
جموں// جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں منگل کی صبح ایک دلدوز سڑک سڑک حادثے میں 28 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ کے گنڈوہ بھلیسہ علاقے میں ملک پور چلی روڈ پر منگل کی صبح ایک ایکو وین ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر قریب پانچ سو فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
ڈرائیور کی شناخت سجاد احمد وانی ولد محمد حسین وانی ساکن سونہ واری بھلیسہ کے بطور ہوئی ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *