سرینگر///کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شہدار نے لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ سے زیر التواء سیلزٹیکس کے بقایاجات کیلئے ایمنسٹی سکیم میں توسیع کامطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں اعجاز شہدار نے تاجروں کے ساتھ امتیازی سلوک پر تشویش کااظہار کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وبائی مرض کورونا وائرس کے سبب تجارت بری طرح متاثر ہوئی اور تاجر اکتوبر2020تک سرکار کی جانب سے ٹیکسوں میں رعایت کا فائدہ نہیں اٹھاسکے۔انہوںنے کہاکہ اس کے علاوہ جی ایس ٹی 3 بی اور سالانہ ریٹرن بھرنے میں بھی تارجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ آرڈر نمبر 39-F کے تحت پہلے ہی اعلان کردہ ایمنسٹی کو جون 2021 کے آخر میں توسیع دی جائے اور جی ایس ٹی کونسل کو تمام زیر التواء ریٹرنز کی تاخیرسے فیس معاف کرنے کا حکم دیا جائے۔ اعجاز شہدار نے ٹرانسپورٹ شعبے کی جانب سے دی گئی غیر معینہ عرصے کیلئے پہیہ جام ہڑتال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سرکار ٹرانسپوٹروں کے ساتھ افہام و تفہیم کے ساتھ یہ معاملہ حل کریں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامانا نہ کرنا پڑے۔