ڈوڈہ //پی ڈی پی کے ضلع صدر شہاب الحق بٹ نے پل ڈوڈہ سے ڈاک بنگلہ ڈوڈہ اور محلہ سا تا بیولی ڈوڈہ گیارہ کلو میٹر سڑک کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تجدید و مرمت کے کام میں س±رعت لا کر اسے فوری طور مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں، ا±نہوں نے کہا کہ سڑک کے تجدیدی کام میں کی جانے والی بے جا تاخیر سے لوگوں کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا مگر متعلقہ حکام کو اس کی کوئی پرواہ نہیں اور وہ کچھوے کی چال کام کر رہے ہیں۔ شہاب الحق بٹ نے کہا کہ اس سڑک کے ابتر حالت کو بہتر بنانے کی خاطر15 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی تھی اور اس کا تجدیدی کام 3 برس قبل CRF کے تحت شروع کیا گیا تھا مگر کچھ عرصہ کے بعد کام بند کر دیا گیا اور اس سڑک کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہو گئی۔ لینگوش اسکیم کے تحت اب اس سڑک کا کام دوبارا شروع کیا گیا ہے مگر کام کی رفتار کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے مہینوں نہیں بلکہ برسوں درکار ہوں گے۔ ا±نہوں نے کہا کہ تجدیدی کام پل ڈوڈہ سے ڈاک بنگلہ ڈوڈہ تک گذشتہ کئی ماہ سے بہت س±ست رفتاری سے جاری ہے اور تب سے ہی اس سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت بند کردی گئی ہے۔کشتواڑ، بھدرواہ، بھلیسہ اور دیگر مضافاتی علاقوں کے لوگوں کو گنپت پل کے راستے ڈوڈہ آنا جانا پڑ رہا ہے جس وجہ سے ا±نہیں بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور خواہ مخواہ مسافت طویل کر دی گئی ہے۔ ساڑھے چار کلومیٹر اس سڑک پر صرف ایک دو مشینیں اور چند مزدور کام کرتے نظر آتے ہیں۔ا±نہوں نے سڑک کے تجدیدی کام میں تیزی لا کر اسے فوری مکمل کرنے اور اسے آمد و رفت کے لئے کھول دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ا±نہوں نے کہا کہ سا محلہ تا بیولی اس سڑک کے دوسرے حصہ کا تجدیدی کام ابھی شروع بھی نہیں کیا گیا ہے جب کہ اس سڑک کی حالت انتہائی خراب ہے۔ گاڑیوں کے چلتے گردو غبار کا ایک طوفان ا±ٹھتا ہے جب کہ بارش ہوتے ہی یہ سڑک دلدل کی صورت اختیار کر جاتی ہے۔